عام انتخابات : ن لیگ کا پی پی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

لندن :پاکستان مسلم لیگ (ن )کے بڑوں کی لندن میں بڑی بیٹھک ہوئی ہے جس میں عام انتخابات کے حوالے سے پلان ترتیب دیا گیا ہے۔
اعلیٰ لیگی قیادت کے لندن میں اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ، جس کے مطابق نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے 21 اکتوبر کی تاریخ کی تجویز شہباز شریف نے دی،سابق وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز سے سب نے اتفاق کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ن لیگ نے عام انتخابات میں کسی بھی جماعت سے قومی و صوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ن لیگ پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔
اس اجلاس میں پنجاب میں پی پی سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ بھی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،استحکام پاکستان پارٹی کو بھی سرخ جھنڈی دکھا دی۔
ن لیگ کا نےکے پی کے اور بلوچستان میں مختلف جماعتوں سے مقامی سطح پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور اتحاد کا فیصہ کیا ہے ،کے پی میں جے یو آئی سمیت دیگر ہم خیال جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں انتخابی مہم کی قیادت قائد نواز شریف کریں گے، شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیں گے،مسلم لیگ (ن )آئندہ اجلاس میں انتخابی مہم اور پارٹی بیانیے کی منظوری دے گی۔
یہ پڑھیں : صدر مملکت کی جانب سے عام انتخابات کا اعلان جلد متوقع
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












