پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

پرُاسرارفائرنگ : کراچی میں 7سالہ بچی گولی لگنے سے جاں بحق

14 ستمبر, 2023 12:51

کراچی : نارتھ ناظم آباد میں اندھی گولی نے ایک اور چراغ گل کردیا، فائرنگ کے واقعے میں 7سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

یہ افسوسناک واقعہ صبح اس وقت پیش آیاجب بچی اسکول جارہی تھی، ہلاک ہونے والی بچی کا نام مریم ہے۔

پولیس کے مطابق بچی گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھی کہ اچانک گولی سر میں لگی،روڈ کے دوسری جانب سے نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔

یس پی گلبرگ کے مطابق والدین اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے جارہے تھے، مزید تحقیقات جاری ہے۔

بچی کے والد نے بتایا کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر دیکھا توبچی کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی،اطراف میں دیکھا تو دو لوگ بھاگتے ہوئے نظر آئے، معلوم نہیں کہ گولی کہاں سے اور کس نے فائرنگ کی۔

یہ پڑھیں : کراچی میں فائرنگ، دو افراد جاں بحق

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔