پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

سفید ہیروں سے سجا دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون 14پیش کر دیا گیا

14 ستمبر, 2023 14:33

ماسکو: انتہائی قیمتی اشیا بنانے والی روسی کمپنی نے ایپل کے آئی فون 14 اور آئی فون 14 پرومیکس کو قیمتی ہیروں سے مزین کرکے اس کی قیمت بلندیوں تک پہنچا دی ہے۔

اس طرح یہ دنیا کا سب سے مہنگا آئی فون بن گیا ہے جس کی قیمت 4 لاکھ 50 ہزار  ڈالر  بتائی جارہی ہے۔

روسی کمپنی’کیوویئر‘ نے فی الحال ان مہنگے ترین آئی فون ماڈل کا اعلان کیا ہے لیکن اس کی مزید تفصیلات نہیں دی گئیں۔

کمپنی نے اسے ’ڈائمنڈ سنوفلیک‘ ڈیزائن کا نام دیا ہے۔

سب سے پہلے آئی فون پر 18 قیراط سفید سونے (وائٹ گولڈ) کی پرت چڑھائی گئی ہے۔ پھر اطراف میں 570 ہیروں کو خوبصورت انداز میں سجایا گیا ہے۔

درمیان میں ایک بڑا پینڈنٹ لگایا گیا ہے جسے برطانیہ کے مشہورجیولر، گراف نے ڈیزائن کیا ہے۔

پورا فون مکمل طور پر ہاتھ سے بنا ہے جس نے اس شاہکار کی قیمت کو دوچند کردیا ہے۔

کمپنی کےمطابق وہ نئے آئی فون 15 کو مزید ہیروں سے سجاکرفروخت کریں گے اوراس کی قیمت کچھ اور زیادہوسکتی ہے۔ کیوویئر نے آئی فون کے ہارڈویئرمیں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے بس اس کی ظاہری کیفیت کو قیمتی بنایا ہے۔

واضح اس سے قبل کیوویئر کمپنی آئی فون سیون کو ٹائرینوفون پیش کرچکی ہے جس میں ٹی ریکس ڈائنوسار کا دانت لگایا گیا تھا اور سونے کی کیسنگ بنائی گئی تھی۔

 یہ پڑھیں : آئی فون کے شوقین نے گھر کے جنگلے پرٹائلوں کی جگہ سینکڑوں آئی فون 6 سجا دئیے

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔