پیر، 15-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

کراچی: رینجرز کی بلدیہ میں کاروائی ، ایک ارب روپے مالیت کی چینی پکڑ لی

15 ستمبر, 2023 12:23

کراچی: رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے گوداموں میں ذخیرہ کی گئی ایک ارب روپے کی چینی چھابہ مار کر برآمد کر لی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران اسلام نگر بلدیہ ٹاؤن میں چھاپہ مارا گیاجس دوران پکڑی گئی چینی کی ایک لاکھ 6 ہزار بوریاں ضبط کرلی گئیں۔

دوسر ی جانب حب ریور روڈ پر واقع 2مختلف گوداموں میں کارروائی کے دوران ذخیرہ اندوزی پکڑی گئی جہاں سے چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کیے گئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ضبط کی گئی چینی کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد بنتی ہے۔

ترجمان کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی تاہم اب برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : اسٹیٹ بینک نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث بینکوں کو 9 ماہ بعد کلین چٹ دیدی

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔