چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا گارڈ آف آنر لینے سے انکار

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنرلینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر انہیں اسلام آباد پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا لیکن نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پولیس کواپنی ذمہ داری دل جمعی سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
چیف جسٹس کی سپریم کورٹ آمد پر عملے نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر عملے سے گفتگو میں چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج میری بہت ساری میٹنگز اور فل کورٹ ہے، آپ سب کا تعاون چاہیے۔
واضح رہےکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا۔
یہ پڑھیں : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کا حلف اٹھالیا
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












