اتوار، 14-جون،2026
اتوار 1447/12/28هـ (14-06-2026م)

قرض میں پھنسے ممالک کے لئے فوری لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا: انوار االحق کاکڑ

20 ستمبر, 2023 11:10

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ قرض میں پھنسے ممالک کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا ہوگا۔

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام پائیدار ترقیاتی اہداف سے متعلق لیڈرز ڈائیلاگ سے خطاب میں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی اہداف کے حصول کیلئے کمزور ملکوں کو وسائل فراہم کرنے ہوں گے۔

وزیر اعظم نے عالمی ترقیاتی تعاون پر ہونے والے اجلاس میں بھی شرکت اور گلوبل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کیلئے پاکستان کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

یو این جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر وزیراعظم کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر بارڈر مارکیٹ کا افتتاح مثبت پیشرفت ہے۔

وزیراعظم آج امریکی صدر کی جانب سے دنیا بھر سے آئے سربراہانِ مملکت کے اعزاز میں دیے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

یہ پڑھیں : نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔