نہ میاں نواز شریف انتقام پر یقین رکھتے ہیں اور نہ میں : مریم نواز

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف انشاء للہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں، انتقام پر نہ میں یقین رکھتی ہوں اور نہ نواز شریف۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے لاہور میں ایم ایس ایف کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کا 21 اکتوبر کیلئے ایک ہی نعرہ ’’ امید سے یقین تک ،پاک سر زمین تک‘‘ ہوگا، 100 دن میں پارٹی قائد کی آواز نگر نگر پہنچ گئی ہے۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر کا کہنا ہے کہ وہ خود 5، 5 ماہ ڈیتھ سیل میں گزار کر آئی ہیں، 200 کے قریب پیشیاں بھگت کر میں آپ کے سامنے کھڑی ہوں، نواز شریف انشاء اللہ 21 اکتوبر کو وطن واپس آرہے ہیں۔
چیف آرگنائزرنے کہا کہ انتقام پر نہ میں یقین رکھتی ہوں اور نہ نواز شریف، جس نے نواز شریف کیخلاف سازش کی آج وہ عوام میں نکلنے کے قابل نہیں، پاکستان کے تمام منصوبے نواز شریف کے دیئے ہوئے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی 4 سال حکومت میں ڈالر 97، 98 روپے پر رہا، نواز شریف کو اقامہ کے کیس پر نکالا گیا اور آج تک ملک ترقی نہیں کرسکا۔
یہ پڑھیں : نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہو چکے ہیں: مریم نواز
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












