بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

معروف بھارتی اداکار کچن میں کام کرتے ہوئے گِر کر چل بسے

21 ستمبر, 2023 15:05

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اکھل مشرا کچن میں کام کرتے ہوئے انتقال کرگئے، اکھل مشرا کی موت کی تصدیق ان کی اہلیہ سوزین برنرٹ نے کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 58 سالہ اکھل گزشتہ کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے مرض میں مبتلا تھے، وہ اسٹول پر بیٹھے کچن میں کچھ کررہے تھے جب وہ سلپ ہوکر گر پڑے، اس حادثے میں اداکار کے سر پر چوٹ لگی اور جب انہیں اٹھایا گیا تو کچن میں خون ہی خون تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت اکھل کی اہلیہ سوزین برنرٹ شوٹنگ کے سلسلے میں حیدرآباد میں تھیں جو اطلاع ملتے ہی فوری طور پر اپنے گھر پہنچیں، لیکن تب تک ان کے شوہر کا انتقال ہوچکا تھا، بعد ازاں اداکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی مشہور اداکارہ نے خودکشی کرلی

واضح رہے کہ اکھل مشرا نے تھری ایڈیٹس میں لائبریرین ‘دوبے’ کا کردار نبھایا تھا جو آج بھی مقبول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی اداکار کی بیٹی مبینہ طور پر خود کشی کرلی

اس کے علاوہ وہ کئی معروف فلموں میں بطور معاون اداکار بھی آئے جس میں شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم ڈان شامل ہے اور کئی ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔