شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ نے 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

ممبئی: سپر اسٹار شاہ رخ خان کی ایکشن فلم ’جوان‘ نے ہندی سینما میں 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی فلم عالمی سطح پر جلد ایک ہزار کروڑ کا مجموعی بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرے گی۔
500 کروڑ کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم انڈین باکس آفس پر چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اسے یہ سنگ میل حاصل کرنے میں صرف دو ہفتے کا عرصہ لگا۔
’جوان‘ نے پہلے دن انڈین سینما میں 75 کروڑ کا بزنس کیا تھا جبکہ پہلے دن سب سے زیادہ بزنس کرنے کا پہلا نمبر ’آر آر آر‘ کے پاس ہے جس نے 134 کروڑ کمائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی ورلڈکپ ٹرافی کیساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
’آر آر آر‘ نے ایک ہفتے میں 477 کروڑ کا بزنس حاصل کیا جبکہ ’جوان‘ کا ایک ہفتے کا بزنس 206 کروڑ تک پہنچا ہے۔
انڈین باکس آفس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم ’باہوبلی2‘ ہے جو 1031 کروڑ کے ساتھ سرفہرست ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












