جمعرات، 25-جون،2026
جمعرات 1448/01/10هـ (25-06-2026م)

دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز

01 اکتوبر, 2023 10:00

دبئی: امارات کے شہر دبئی میں دنیا کی پہلی زیر آب مسجد کی تعمیر کا آغاز ہوگیا۔

عرب میڈیا کے مطابق دنیا میں اپنی نوعیت کی پہلی زیر آب مسجد تین منزلوں پر مشتمل ہوگی۔

مسجد کی پہلی منزل مکمل طور پر زیرآب ہوگی جس میں نماز کے لیے جگہ مخصوص ہوگی۔

اس کے علاوہ دوسری منزل پر کانفرنس ہال جبکہ تیسری منزل پر اسلامی فنون کی نمائش اور قرآن سینٹر قائم کیا جائے گا۔

زیر آب مسجد میں 50 سے 75 افراد نماز ادا کرسکیں گے اور اس کی تعمیر پر 55 ملین درہم لاگت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی 3 ڈی پرنٹڈ مسجد دبئی میں تعمیر کی جائیگی

رپورٹس کے مطابق مسجد کی تعمیر آئندہ برس تک مکمل ہوجائے گی۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔