انشاء کو دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر فوکس کرو: حریم شاہ کی شاہین کو نصیحت

کراچی: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نصیحت کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی شادی کے بعد پہلا پیغام جاری کیا جس کے ساتھ اُنہوں نے دو تصاویر بھی شیئر کیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، اب ایک خاص انسان کے ساتھ محبت اور مسکرانے کی شروعات ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انشا اور شاہین کی مہندی کی تقریب، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل
قومی کرکٹر کے پیغام پر حریم شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فی الحال انشاء کو اپنے دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر مکمل فوکس کرو۔
Thank you everyone for the warm and lovely wishes. Here is to the beginning of love and laughter with the special one. ❤️ pic.twitter.com/vJi8zGkQJr
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2023
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء آفریدی کا نکاح رواں برس 23 فروری کو ہوا تھا جبکہ اُن کی شادی کی تقریب 19 ستمبر کو منعقد ہوئی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












