شائقین کی پر زور فرمائش، علی ظفر کا ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان

آئی سی سی کی جانب سے جاری کیے گئے ورلڈ کپ 2023 کے ترانے پر شائقین کرکٹ کے ردعمل کے بعد اب پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ دنوں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل ترانہ ’ دل جشن بولے‘ریلیز کیا تھا، جس میں بالی ووڈ کے سُپر اسٹار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے جبکہ میوزک کمپوزر پریتم ہیں۔
شائقین کرکٹ اور سوشل میڈیا صارفین نے ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ پاکستانی شائقین نے تو گلوکار علی ظفر سے آئی سی سی کا ترانہ بنانے کی فرمائش کردی ہے۔
مداحوں کے کہنے پر اب علی ظفر نے سوشل میڈیا پر اپنا ایک خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے آئی سی سی ورلڈ کپ کا ترانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
Hello all,
Firstly thank you for the love and faith.
Keeping in mind your thoughts and wishes for the World Cup cricket anthem, I have an idea on how we can create a masterpiece together. Check out the link below.
It's an exciting experiment that can work wonders if done… pic.twitter.com/HqLyJxdSEE
— Ali Zafar (@AliZafarsays) September 24, 2023
علی ظفر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہماری عوام کو بہت کم تفریحی کے مواقع ملتے ہیں اور جب کوئی کرکٹ ایونٹ ہوتا ہے تو ہماری عوام چاہتی ہے کہ ترانہ ایسا ہو جو دھوم مچا دے، میرے پاس ایک آئیڈیا ہے جس کے تحت میں آپ سب کے ساتھ ملکر ایک ترانہ تیار کرسکتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ گانے سے شائقین مایوس، علی ظفر سے گانا بنانے کی درخواست
اُنہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں پاکستان کے نوجوان میوزک کمپورز، رائٹرز اور پروڈیوسرز سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو میرے ساتھ ملکر ترانہ بنانے کی دعوت دے رہا ہوں، جن لوگوں کو موسیقی میں دلچسپی ہے، پھر چاہے وہ کوئی دُھن بنانا ہو، گانے کے بول لکھنا ہو، گلوکاری کرنا ہو یا آئیڈیاز دینا ہو، وہ میرا ساتھ دیں۔
علی ظفر نے یہ بھی کہا کہ آپ اپنے آئیڈیاز، اپنی دُھن اور گانے کے بول لکھ کر مجھے سوشل میڈیا پر ٹیگ کرکے شیئر کریں اور یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی ہوگا کہ جب ہم جمہوری طریقے سے اپنے لیے ترانہ بنائیں گے، ہم کوشش کریں گے اور اللہ ہماری مدد کرے گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











