بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

شیطان بننے کا شوق، آدمی نے اپنی ناک کٹوادی، تصاویر دیکھیں

21 ستمبر, 2023 15:16

برازیل: شوق انسان سے کیا کچھ نہیں کرواتا، اسی طرح شیطان کی طرح نظر آنے کیلئے آدمی نے اپنی ناک ہی کٹوادی۔

44 سالہ شخص کو شیطان کی طرح دِکھنے کا شوق تھا اور انہوں نے اس شوق کو پورا کرنے کے لیے سرجری کروا کر اپنی ناک ہی کٹوا دی۔

مائیکل فرودو پراڈو نامی شخص نے ناصرف اپنے پورے جسم پر ٹیٹو بنوائے ہوئے ہیں بلکہ اپنے دانت بھی نوکیلے کروائے ہوئے ہیں۔

44 سالہ شخص نے شیطان کی طرح دکھنے کے لیے باڈی موڈیفکیشن کے ذریعے اپنے سر پر 2 سینگھ بھی بنوا رکھے ہیں جس سے وہ کافی ڈراؤنے دکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹافیاں کھانے کا شوق 54 سالہ شخص کی جان لے گیا

مائیکل کی بیوی کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر نے حال ہی میں سرجری کے ذریعے اپنی ناک کٹوا لی ہے اور یہ دنیا میں تیسرے ایسے شخص ہیں جنہوں نے یہ سرجری کروائی ہے۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔