باپ نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کیلئے اپنی 3 ماہ کی بچی کو بیچ دیا

نئی دہلی: بھارت میں موٹر سائیکل اور موبائل فون خریدنے کے لیے سنگ دل باپ نے اپنی تین ماہ کی بچی کو بیچ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کرناٹک کے ضلع شکابلا پور میں واقع گاؤں تینا کل میں پیش آیا، یہ سفاک شخص کھیتوں میں مزدوری کرتا تھا جس کے گھر تین ماہ قبل بیٹی پیدا ہوئی تھی اس نے اپنی بیوی کی رضامندی سے یہ واردات کی۔
اس شخص نے اپنے گاؤں کے ایک آدمی کو اپنے ارادے سے آگاہ کیا جس نے قریبی گاؤں کے ایک بے اولاد جوڑے سے اس کا رابطہ کروایا اور اس آدمی کے توسط سے بچی کو بے اولاد جوڑے کے ہاتھ فروخت کردیا اور ایک لاکھ بھارتی روپے قیمت وصول کی۔
اس شخص نے بیٹی کو بیچنے کے بعد 50 ہزار روپے کی موٹر سائیکل اور 15 ہزار روپے کا موبائل فون خرید لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جب ہمسایوں نے جب اس کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کو غائب دیکھا تو انہوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: اپنی بیوی کی باقیات کے ساتھ گزشتہ 16 سال سے رہنے والا شخص
چائلڈ ویلفیئر کمیٹی نے بچی کو بازیاب کروالیا، ملزم مفرور ہے تاہم اس کی بیوی کو حراست میں لے لیا گیا۔
بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شوہر نے ڈرایا دھمکایا تھا جس کے بعد وہ اپنی پھول جیسی بچی کو بیچنے کے لیے راضی ہوگئی۔
Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












