بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

حکومت کا غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ

26 ستمبر, 2023 18:25

اسلام آباد: حکومت کا پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو بے دخل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 3 مراحل میں غیرملکیوں کو نکالنے کے پلان کی منظوری دی ہے، مجموعی طور پر 11 لاکھ غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، 11 لاکھ غیر قانونی باشندوں میں بیشتر افغان شہری ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کو نکالا جائے گا، ویزے کی تجدید نہ کرنے والوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بدستور پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالے بڑے ممالک میں شامل ہے: اقوام متحدہ

ذرائع نے بتایا کہ 7 لاکھ افغان شہریوں نے پاکستان میں رہائش کی تجدید نہیں کرائی، غیر قانونی افغان باشندے ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، دہشت گردی، منی لانڈرنگ، اسمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔