ریکوزیشن مسترد کرنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی کا چیئرمین سینیٹ کو خط، اجلاس کا مطالبہ

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی سینیٹ اجلاس کیلئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن مسترد کرنے کا معاملہ، پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ سے سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔
ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن مسترد کرنے کے معاملے پر خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے فون پر بتایا ریکوزیشن سے 5 اراکین نے اپنے دستخط واپس لیے، سینیٹ سیکریٹریٹ سے ان 5 اراکین کے نام پوچھے جو ہمیں نہیں بتائے گئے، کیا اراکین نے دستخط واپس لینے کے لئے تحریری طور پر سینیٹ سیکریٹریٹ کو لکھا؟، کیا سینیٹ سیکریٹریٹ نے ان اراکین سے تحریری طور پر دستخط واپس لینے کا کہا؟۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے: منظور وسان
خط میں لکھا ہے کہ آئین اور رولز کسی کو دستخط واپس لینے کا اختیار نہیں دیتا، چیئرمین سینیٹ یا سینیٹ سیکریٹریٹ فیصلہ کنندہ کا کردار کیسے ادا کر سکتا ہے؟، آئین چیئرمین سینیٹ آفس کو فیصلہ کنندہ ہونے کا اختیار نہیں دیتا، آئین کے تحت چیئرمین سینیٹ کا دستخط واپس لینے میں کوئی کردار نہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












