بدھ، 24-جون،2026
بدھ 1448/01/09هـ (24-06-2026م)

‘پوتا پوتی پیسے گننے میں ہیر پھیر کرتے تھے’، 92 سالہ خاتون نے اسکول میں داخلہ لے لیا

28 ستمبر, 2023 15:10

اترپردیش : بھارت میں 92 سالہ خاتون پڑھنے لکھنے کے لئے اسکول میں داخلہ لینے پہنچ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 1931 میں ہندوستان میں پیدا ہونے والی سلیمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں کوئی اسکول موجو دنہیں تھا، ان کی شادی 14 سال کی عمر میں ہوگئی اور یوں پڑھنے لکھنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔

سلیمہ خان کے مطابق ان کا تعلق ریاست اترپردیش سے ہے، 6 ماہ پہلے انہوں نے اپنے سے 80 سال چھوٹے بچوں کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کا فیصلہ کیا۔

سلیمہ خان نے میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ اسکول آنے سے قبل پوتے زیادہ پیسے لینے کیلئے گنتی میں ہیرا پھیری کرتے تھے لیکن اب وہ دن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: باپ نے موٹر سائیکل اور موبائل خریدنے کیلئے اپنی 3 ماہ کی بچی کو بیچ دیا

سلیمہ خاتون کی اسکول پرنسپل پریتھبا شرما نے بتایا کہ اگر چہ اسکول انتظامیہ شروعات میں سلیمہ کو پڑھانے کیلئے ہچکچاہٹ کا شکار تھی لیکن ان کے پڑھنے کے جوش وجذبے نے اس ہچکچاہٹ کو بھی دور کردیا اور سلیمہ خاتون کے اسکول آنے کے بعد گاؤں کی مزید 25 خواتین نے اسکول آنا شروع کردیا ہے جس میں ان کی خود کی دو بہوئیں شامل ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔