بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

رہنما ایم کیو ایم حیدر عباس رضوی کی گاڑی گن پوائنٹ پر چھین لی گئی

05 اکتوبر, 2023 14:47

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما حیدر عباس رضوی کی گاڑی کراچی میں گلشن اقبال میں نجی اسپتال کے باہر سے چھین لی گئی۔

پولیس کے مطابق گاڑی حیدر عباس کے ڈرائیور سے اسلحے کے زور پر چھینی گئی، بعد میں ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا۔

حیدر عباس رضوی کا بیٹا دوست کی طبعیت خرابی کے باعث گاڑی اسپتال لے کرگیا تھا۔

حیدر عباس رضوی کے زیر استعمال گاڑی اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے، واقعے کا مقدمہ ڈرائیور کی مدعیت میں گلشن اقبال تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم میں شدید اختلافات ، اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑ نے کا امکان

پولیس نے بتایا کہ گاڑی چھیننے کا واقعہ گزشتہ روز 9 بجکر20 منٹ پر پیش آیا۔

ایف آئی آر میں ڈرائیور نے بتایا کہ بچوں کو اسپتال چھوڑ کر گاڑی پارک کرکے فرنٹ سیٹ پر بیٹھا تھا، 2 مسلح ملزمان آئے اور میرے اوپر کپڑا ڈال دیا، ایک ملزم نے گاڑی چلائی اور مجھے صفورا چوک چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔