بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

چینی کی قیمت پنجاب حکومت مقرر کرے گی: لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

05 اکتوبر, 2023 14:55

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کی جانب سے چینی کی قیمتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔

عدالت نے وفاقی سیکرٹری کنٹرولر جنرل پرائس کا چینی کی قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ صوبے میں پنجاب حکومت چینی کی قیمتیں مقرر کرے گی اور تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں چینی سمیت دیگر چیزوں کی اسمگلنگ : حکمت عملی تیار

شوگر ملز مالکان نے چینی کی قیمتیں مقرر کرنے کا وفاقی حکومت کا اقدام چیلنج کیا تھا اور لاہور ہائیکورٹ نے چینی کی قمیتوں سے متعلق جاری نوٹفکیشن معطل کر رکھا تھا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔