بدھ، 24-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

آخر بجلی کی تاروں سے پرندوں کو کرنٹ کیوں نہیں لگتا؟

05 اکتوبر, 2023 15:11

یقینا آپ نے باہر چہل قدمی کرتے ہوئے بجلی  کی تاروں پر بیٹھے خوبصورت پرندے دیکھے ہو گیں،لیکن کیا آپ نے کبھی یہ سوچا ہے کہ ان پرندوں کرنٹ کیوں نہیں لگتا !

سب سے پہلے آپ کو یہ پتا ہونا چاہیئے کہ جب ایک پرندہ کسی تار پر بیٹھتا ہے تو اس کے دونوں پیر بیک وقت ایک ہی  جگہ پر موجود ہوتے ہیں ،جس کی وجہ سے  الیکٹرونز پرندے کے جسم سے نہیں گزرتے۔

اس وجہ سے جب الیکٹرون جسم سے نہیں گزرتے تو کرنٹ لگنے کا چانس نہیں ہوتا ،عام طور پر پرندے کے جسم کا کچھ حصہ بھی کھمبے یا تار سے چھو جائے تو پھر بجلی کے جھٹکے سے اسے کوئی نہیں بچا سکتا۔

درحقیقت پرندوں کو تو سائنسی علم نہیں ہوتا ،اس لیے پرندوں کی بجلی کے تاروں  پر بیٹھنے کی وجہ مختلف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھوٹے بچوں کی طرح رونے والا پرندہ، ویڈیو وائرل

بات یہ ہے کہ پرندے بجلی کی تاروں پر بیٹھ کر اپنے اگلےکھانے کاانتظار کرتے ہیں، تاکہ وہ اس کا بہترین نظارہ کرسکیں ۔

پرندوں کی تاروں پر بیٹھنے کی ایک وجہ خود کو شکارہونے سے بچانا  ہیں ، بلیاں، گلہری اور سانپ ان اونچائی تک نہیں پہنچ سکتے۔

سردیوں میں، آپ پرندوں کو بجلی کی تاروں پر زیادہ تعداد میں دیکھتے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ جب موسم گرم ہونے کے لیے سرد ہوتا ہے تو پرندےبجلی کے تاروں پر زیادہ بیٹھتے ہیں ،اس کی وجہ یہ ہے کہ سردیوں میں ہائی وولٹیج لائنیں تھوڑی گرم ہوتی ہیں، اور پرندوں کو آرام کرنے کے لیے ایک آرام دہ جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ٹھنڈے دن اور راتیں پرندوں کے لیے ایک سماجی حلقہ بنانے کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ وہ اپنی توانائی کو محفوظ رکھنے اور سردیوں کے مہینوں میں زندہ رہنے کے لیے بجلی کی لائنوں پر ایک ساتھ بیٹھتے ہیں۔

Catch all the دلچسپ و عجیب News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔