منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگئی

05 اکتوبر, 2023 17:14

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپے 71 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی۔

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اضافہ اگست کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق اکتوبر کے بلز میں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی پھر مہنگی : نیپرا کی بجلی 3روپے28 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی منظوری

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا صارفین پر 31 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔