منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

نواز شریف وطن واپس نہیں آئینگے، آئے تو میں ویلکم کروں گا: اعتزاز احسن

05 اکتوبر, 2023 20:59

اسلام آباد: اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف واپس آتے ہیں تو میں ویلکم کروں گا، نواز شریف باقیوں کی بھی رہائی کا باعث بنیں گے۔

رہنما پیپلزپارٹی اعتزاز احسن کا جی ٹی وی کے پروگرام "جی فار غریدہ” میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم جیل میں، یہ تو کوئی لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں، میں پی ٹی آئی کا کوئی حامی یا ممبر نہیں ہوں، میں صرف ہیومن رائٹس کی باتیں کررہا ہوں، پیپلزپارٹی چاہتی ہے الیکشن جلدی ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: 21 اکتوبر کو پاکستان کے اچھے دِن واپس آرہے ہیں: مریم نواز

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نواز شریف وطن واپس نہیں آئیں گے، نواز شریف واپس آتے ہیں تو میں ویلکم کروں گا، شہباز شریف نے نواز شریف کو مفرور کروایا تھا، نواز شریف کی ضمانت ہو نہیں سکتی، وہ مفرور ہیں، نواز شریف باقیوں کی بھی رہائی کا باعث بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قانون کا مذاق بنایا ہوا ہے، نواز شریف کو ریاست عدالت میں پیش کرے گی، میری کوئی خوشی نہیں ہے کہ نواز شریف کو جیل ہو، نواز شریف پاکستان کے 3 بار وزیراعظم رہے، کیوں بھاگتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔