ٹک ٹاکرز ذوالقرنین اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں ہوٹل خرید لیا

لاہور: مشہور ٹک ٹاکر جوڑی ذوالقرنین سکندر اور کنول آفتاب نے تھائی لینڈ میں اپنا ذاتی ہوٹل خرید لیا۔
کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر ان دنوں تھائی لینڈ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں جہاں اُنہوں نے اپنے نئے کاروباری اقدام سے متعلق انکشاف کیا۔
ٹک ٹاکر جوڑی نے اپنے یوٹیوب وی لاگ میں بتایا کہ اُنہوں نے تھائی لینڈ کے جزیرے پھوکیت پر ہوٹل خرید لیا ہے۔
ذوالقرنین سکندر نے کہا کہ ہم ملائیشیا سے واپس پاکستان جانے کے بجائے تھائی لینڈ آگئے کیونکہ ہم نے ہوٹل کے دستاویزاتی کام اور تزئین و آرائش سے متعلق دیگر کام مکمل کروانے تھے، ‘ہم نے کچھ ماہ قبل ہی یہ ہوٹل خریدا ہے، ہمارا ہوٹل تین منزلوں پر مشتمل ہے جس کے فی الحال سارے کمرے بُک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: انشاء کو دماغ سے نکال کر ورلڈ کپ پر فوکس کرو: حریم شاہ کی شاہین کو نصیحت
واضح رہے کہ 2021 میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین سکندر کا نکاح ہوا تھا، 2022 میں کنول آفتاب کی رخصتی ہوئی تھی جبکہ رواں سال ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












