منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ملک دشمن یوٹیوبر اور بھارتی شہری کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

06 اکتوبر, 2023 17:23

بیرون ملک مقیم ملک دشمن عادل راجا یوٹیوبر اور بھارتی شہری کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں دونوں پاکستان کے سکیورٹی معاملات پرگفتگو کررہے ہیں۔

مبینہ آڈیو میں بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کہ شاید وفاقی کابینہ نے ایمرجنسی لگانے کا بولا ہے، یہ کنفرم نہیں ہو رہا۔

اس پر بیرون ملک مقیم یوٹیوبر عادل راجا نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کونسل میں چیئرمین جوائنٹ چیفس، ائیرچیف اور نیول چیف نہیں مان رہے۔

جس پر بھارتی شہری روہت شرما نے کہا کہ کیا پاکستان آرمی ٹیک اوور کرسکتی ہے، مجھے ایسی خبریں مل رہی ہیں۔

یوٹیوبر جواب دیتا ہے کہ وہ دھمکی تو ضرور دے رہے ہیں کے ٹیک اوور کرنا ہے، سپریم کورٹ کو وہ دھمکی دے رہے ہیں کے ہم ٹیک اوور کر لیں گے اور آرمی چیف کا پلان بھی ہے کہ وہ کسی طرح ٹیک اوور کر لیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔