ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

کراچی: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید تگڑا ہوگیا۔
انٹربینک میں ڈالر 93 پیسے سستا ہوا، جس کے بعد ڈالر 282 روپے 69 پیسے پر بند ہوا۔
حکومتی اقدامات کے باعث انٹربینک میں ڈالر اب تک 24 روپے 41 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 13 کروڑ ڈالرزسے زائد کمی
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے 50 پیسے کی کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر فروخت ہوا۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










