عروہ اور فرحان کے ہاں 7 سال بعد بچے کی آمد متوقع

لاہور: معروف پاکستانی جوڑی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ہاں پہلے بچے کی آمد متوقع ہے۔
جوڑے نے گزشتہ شب انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ شیئر کی جس میں دونوں اداکاروں نے اعلان کیا کہ وہ جلد دو سے تین ہونے جا رہے ہیں۔
عروہ اور فرحان سعید نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رات ہم 3 ہیں، ماشااللہ‘۔
دونوں کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں سمیت شوبز شخصیات نے اداکار جوڑے کو دعائیں دی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: افواہیں دم توڑ گئی : عروہ حسین نے فرحان سعید کیساتھ تصویریں شیئر کردیں
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان کی شادی دسمبر 2016 میں ہوئی تھی، بعدازاں 2020 کے اختتام میں دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں لیکن دونوں میں سے کسی نے اس پر براہ راست کوئی لب کشائی نہیں کی تھی۔
View this post on Instagram
تاہم رواں برس عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی تصاویر شیئر کیں اور تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کردیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












