نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، وہ ہوتے تو مہنگائی نہ بڑھتی: خواجہ آصف

سیالکوٹ: خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نوازشریف کو نااہل اور اپیل کا حق بھی نہیں دیا۔
رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف 21 اکتوبر کو واپس آرہے ہیں، عوام اس وقت مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں، نوازشریف کا دور رہتا تو آج مہنگائی اور بجلی کے بل نہ بڑھتے، نوازشریف بجلی کا یونٹ 11 روپے پر چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی کا فی یونٹ 55روپے کا ہوچکا ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے دنیا کے سستے ترین بجلی کے کارخانے لگائے، نوازشریف کے دور میں روٹی 5 روپے اور ڈالر 100 روپے کا تھا، نوازشریف نے اپنے دور میں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج دفتر میں آخری دن ہے پھر میں روانہ ہوجاؤں گا: نواز شریف
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، نوازشریف کو نااہل اور اپیل کا حق بھی نہیں دیا، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔
ان کا کہنا مہنگائی پی ٹی آئی کے 4 سالہ دورحکومت میں بڑھی، تحریک انصاف کا دور تباہی کا تھا، پی ڈی ایم حکومت نے ملک کو معاشی خطرات سے بچایا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












