دنیا کے 5 بڑے کاٹن پیدا کرنے واکے ممالک میں ہم واپس آگئے ہیں: گوہر اعجاز

لاہور: گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ دنیا کے 5 بڑے کاٹن پیدا کرنے واکے ممالک میں ہم واپس آگئے ہیں، پنجاب کو دوبارہ سے زرعی لحاظ سے بہترین صوبہ کہنے پر فخر ہے۔
نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز کا نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب میں کپاس کی ریکارڈ فصل ہوئی، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کپاس کی بہتر پیداوار کیلئے اہم کردار ادا کیا، پنجاب حکومت نے گزشتہ ایک سال کے دوران کپاس کی کاشت کا رقبہ بڑھایا، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ڈیلیور کرکے دکھایا، نہیں چاہتا کسی ملک سے قرض مانگیں ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی۔
گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی کوششوں سے صنعتوں کو مقامی کپاس مہیا ہوئی، صنعت کاروں کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، 11 سال پہلے پنجاب میں کاٹن کی کاشت 80 لاکھ بیلز تھی، گزشتہ سال پنجاب میں کاٹن کی کاشت 33 لاکھ بیلز تھی، دنیا کے 5 بڑے کاٹن پیدا کرنے واکے ممالک میں ہم واپس آگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو دوبارہ سے زرعی لحاظ سے بہترین صوبہ کہنے پر فخر ہے، گزشتہ سال ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹ 16 بلین ڈالر تھی، رواں سال ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ 25 بلین ڈالر تک لیکر جائیں گے، ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے وفاقی حکومت ہر طرح سے تعاون کیلئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ کی کاٹن کی کاشت ایک کروڑ 20 لاکھ بیلز کے قریب ہے، 27 بلین ڈالر سے ایکسپورٹ بڑھا کر 35 بلین ڈالر تک لیکر جانی ہے۔
Catch all the پاکستان News, معیشت News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










