منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

میرا مخالف قید میں ہو اور اسکے خلاف تقریریں کروں مزہ نہیں آتا: مولانا فضل الرحمان

07 اکتوبر, 2023 19:02

پشاور: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میں جس سے جنگ لڑتا ہوں اسکے اور میرے ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں، میرا مخالف قید میں ہو اور اسکے خلاف تقریریں کروں مزہ نہیں آتا۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئی نسل سوشل میڈیا پر بہت فعال ہے، سوشل میڈیا کے بارے میں نوجوان اچھی طرح جانتے ہیں، کچھ حقائق ہیں جنہیں ہمیں تسلیم کرنا چاہیے، ہمیں سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا ہماری مشکلات کیا ہیں، پاکستان داخلی اور بیرونی خطرات سے دوچار ہے، ہمیں اپنے ملک کیلئے سوچنا پڑے گا، معاملات وقت کے ساتھ ساتھ گھمبیرہوتے جارہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 سال نشاندہی کی، کسی سے ذاتی دشمنی نہیں تھی، ہمیں ایک قوم کی طرح اپنے وطن کیلئے سوچنا ہوگا، لوگ اقتدار، مفادات کی جنگ لڑتے ہیں، ایک ایسا عنصر ملکی سیاست میں داخل ہوا جس نے یہودیت سے ہدایت لی، یہ ایک نظریاتی جنگ ہے جس کو ہم نے لڑا ہے، ہم نے اسرائیل، مغرب اور امریکا کے ایجنڈے اور ان کے وفاداروں کو بھی شکست دی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں ہر سیاستدان جیل سے باہر ہو، ایک سفیر نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر تشویش ہے، میں نے کہا 3 بار وزیراعظم رہنے والا جیل میں تھا تب تشویش نہیں تھی، ملکی معیشت کی عمارت کو گرایا گیا، بغاوت کا خطرہ تھا، آپ الیکشن کی فکر میں ہیں اور ادھر ریاست ڈوب رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کے جو وزراء ہمارے ساتھ تھے وہ کہاں غائب ہوگئے ہیں: بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام پر حملے کس کے اشارے سے ہوئے؟، جہاں قتل و غارت ہو کیسے وہاں شہری گھر سے نکلے گا، آپ الیکشن کی فکر میں ہیں اور ادھر ریاست ڈوب رہی ہے، الیکشن ہوا تو انتخابی عمل بالکل مخدوش ہوجائے گا، سب لوگ الیکشن میں لگے ہوئے ہیں، لیکن ترجیحات تو دیکھیں، اس کا آغاز کرنے سے پہلے انجام اور نتائج کا سوچنا ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ نہیں معلوم کون لوگ ہیں جو کمرے میں بیٹھ کر ملک چلارہے ہیں، میں جس سے جنگ لڑتا ہوں اسکے اور میرے ہاتھ کھلے ہونے چاہئیں، میرا مخالف قید میں ہو اور اسکے خلاف تقریریں کروں مزہ نہیں آتا، اسٹیبشلمنٹ، بیورو کریسی کی گرفت کمزور ہوچکی، مذہب بے زار قوتیں اپنی گرفت مضبوط کررہی ہیں، ملک کا مجموعی انتظامی ڈھانچہ اس وقت زوال پذیر ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔