حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم اس کا بدلہ طاقت سے لیں گے: اسرائیلی وزیراعظم

یروشلم: نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم اس کا بدلہ طاقت سے لیں گے، جو بھی ان کے سر پر بال چھوئے گا ہم اسے نقصان پہنچائیں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عید کی صبح حماس نے ظالمانہ اور شیطانی جنگ کا آغاز کیا، ہم جیت جائیں گے، لیکن قیمت بہت زیادہ ہے، حماس نے جو ہمارے ساتھ کیا ہم بدلہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: طوفان الاقصیٰ : حماس کا اسرائیل پر حملہ،درجنوں اسرائیلی فوجی ہلاک
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں، اس یوم سیاہ کا بدلہ طاقت سے لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ان کے سر پر بال چھوئے گا ہم اسے نقصان پہنچائیں گے، جنگ میں وقت لگے گا اور ہم مشکل دنوں کا مشاہدہ کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












