منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

شاہ رخ خان کو اپنی حالیہ دو فلموں کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

09 اکتوبر, 2023 14:00

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو ان کی حالیہ فلموں کی کامیابی کے بعد قتل کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے باعث ان کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ نے رواں سال دو سپر ہٹ فلمیں پٹھان اور جوان دیں، جس میں سے پٹھان نے پوری دنیا میں کامیابی سے بزنس کرتے ہوئے 1050 کروڑ کا مجموعی بزنس کیا جب کہ فلم جوان اب تک پوری دنیا میں 1090 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

تاہم کنگ خان کی اس کامیابی کے بعد نامعلوم افراد کی جانب سے سپر اسٹار کو قتل کیے جانے کے دھمکی آمیز پیغامات مسلسل موصول ہورہے ہیں، تاہم اسی کے پیشِ نظر ریاست مہاراشٹرا کی حکومت نے شاہ رخ خان کو +Y کیٹیگری کی سکیورٹی فراہم کردی ہے۔

رپورٹس کے مطابق مہاراشٹرا کا وی آئی پی سکیورٹی یونٹ ہر وقت شاہ رخ کے ساتھ رہے گا، اس سکیورٹی یونٹ میں 6 پرسنل سکیورٹی افسران اور 5 مسلح گارڈز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان ایک سال میں ہزار کروڑ کی 2 فلمیں دینے والے پہلے اداکار بن گئے

اس کے علاوہ ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کی سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے، ممبئی پولیس کے 4 اہلکار 24 گھنٹے اداکار کے گھر کی حفاظت پر مامور رہیں گے۔

اس سے قبل شاہ رخ خان کے ساتھ 2 مسلح گارڈز ہوتے تھے، شاہ رخ کے علاوہ اداکار سلمان خان کو بھی وائی پلس سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔