نواز شریف کی وطن واپسی اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی: شہباز شریف

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پوری کوشش کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں گے، نواز شریف کی وطن واپسی اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔
صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں کے نام ایک پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے، سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی اہم ضرورت ہے، نواز شریف کی وطن واپسی اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: میں اگر اسٹیبلشمنٹ کی آنکھ کا تارا ہوں تو مجھے کون سا فائدہ ہوگیا : شہباز شریف
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو ہمیشہ نواز شریف نے تاریخی کردار ادا کیا، پوری کوشش کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ، اللہ تعالیٰ کے کرم سے پھر ایسا ہی ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ مرد، خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے، یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












