بینک آف اسرائیل کا 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان

یروشلم: بینک آف اسرائیل نے 30 ارب ڈالر غیر ملکی کرنسی اوپن مارکیٹ میں بیچنے کا اعلان کر دیا ہے۔
بینک آف اسرائیل کے اعلان سے قبل اسرائیلی کرنسی کی قدر ساڑھے سات سال کی کم ترین سطح پر ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹس کے مطابق بینک آف اسرائیل کا یہ اقدام حماس کے حملوں کے دوران کرنسی کی گرتی قدر سنبھالنے کیلئے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کیخلاف ’ آپریشن طوفان الاقصی‘ شروع کرنیوالے محمد الضیف کون ہیں؟
بینک آف اسرائیل کا کہنا ہے کہ صورتحال اور مارکیٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے، صورتحال کے مطابق تمام دستیاب طریقہ عمل کے ساتھ کام کریں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












