منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

سجل علی کا لکس اسٹائل ایوارڈ کی نامزدگیوں پر افسوس اور مایوسی کا اظہار

09 اکتوبر, 2023 16:35

کراچی: اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقسیم اور نامزدگیوں کے بارے میں اپنی رائے دیتے ہوئے افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سجل علی نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری میں لکس اسٹائل ایوارڈز 2023 کی نامزدگیوں کے عمل پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کرتےہوئے سوال کیا کہ ’ایوارڈ دینے والی جیوری کون ہے؟ کیا وہ صرف ان لوگوں کو نامزد کرتے ہیں جو مشہور ہیں؟

اداکارہ نے لکس اسٹائل ایوارڈ کے جیوری سے درخواست کی کہ ایوارڈ کے لیے ان اداکاروں کو نامزد کیا جانا چاہیئے تھا جو شاندار کام کررہی ہیں ،ان نامزدگیوں نے مجھے مایوس کیا ہے۔

انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایوارڈ شوز فن اور فنکاروں کی تعریف کرنے اور بطور اداکار ہماری حوصلہ افزائی کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔
سجل نے کہا کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں میں مہوش حیات، زارا نور عباس اور اشنا شاہ جیسی محنتی اداکاراؤں پر غور کریں، جنہوں نے قابل ذکر پروجیکٹس میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے مثال دیتے ہوئے لکھا کہ ’مہوش حیات جنہوں نے فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں زبردست کام کیا، ڈراما سیریل ’بادشاہ بیگم‘ کے لیے زارا نور عباس اور ڈراما ’حبس‘ میں اشنا شاہ نے بھی غیر معمولی کام کیا تھا۔

اداکارہ نے ڈرامے اور فلم کے سیٹ پر تکنیکی ٹیم کی حوصلہ افزائی کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’میری دوسری درخواست یہ ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کو تکنیکی ٹیم جیسےکہ ڈی او پی اور ان کا محنتی عملہ جو پروڈکشن میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں، ان کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: آسکر ایوارڈز تقریب :ملالہ کا لباس کس نے ڈیزائن کیا؟

سجل علی نے ایوارڈز میں سپورٹنگ ایکٹرز کی کیٹیگری کو شامل کرنے پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ میرے تیسری درخواست یہ ہے کہ سپورٹنگ ایکٹرز کی کیٹیگری کو شامل کیا جائے جو اپنی اداکاری سے ڈراموں میں جان ڈالتے ہیں، ان کی بھی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈ کی 22ویں رنگا رنگ تقریب 6 اکتوبر کوایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی جس میں پاکستانی فیشن، ٹی وی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو اعزازات سے نوازا گیا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔