عدالتیں طے کرینگی کہ نواز شریف مجرم ہیں یا نہیں: مرتضیٰ سولنگی کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد: مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ یہ مفروضوں پر بات ہوگی، عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے، نگراں حکومت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد ہے۔
نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کی۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف کو گرفتار کریں گے یا سیکیورٹی فراہم کریں گے؟، جس پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کو جو سیکیورٹی ملتی ہے وہ دیں گے، نواز شریف کی گرفتاری اور ضمانت کا معاملہ عدالتوں پر چھوڑ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: صحافی کی حیثیت سے لندن گیا تھا اس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں: مرتضیٰ سولنگی
صحافی نے سوال پوچھا کہ نواز شریف کی واپسی پر سرکاری ٹی وی پر کوریج کی اجازت دیں گے؟، جس کے جواب میں نگراں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ہر اہم سیاسی سرگرمی کی اجازت ہوگی جس میں نواز شریف بھی آتے ہیں۔
ایک اور صحافی نے پوچھا کہ کیا نواز شریف عدالتی مجرم ہیں؟، جس پر مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ یہ مفروضوں پر بات ہوگی، عدالتیں طے کریں گی نواز شریف کا اسٹیٹس کیا ہے، نگراں حکومت کا کام آئین اور قانون پر عملدرآمد ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












