ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک میجر اور حوالدار شہید

ژوب: سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جس کے دوران ایک میجر اور حوالدار بھی شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے ضلع ژوب میں کارروائی کی جس کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ژوب کے علاقے سمبازہ میں کیا، آپریشن علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے، میجر سید علی رضا شاہ، حوالدار نثار احمد بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 31 سالہ میجر سید علی رضا شاہ شہید کا تعلق ضلع سرگودھا سے ہے، 38 سالہ حوالدار نثار احمد شہید کا تعلق ضلع وہاڑی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کو مادر وطن کیلئے جان قربان کرنیوالے جوانوں پر فخر ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












