الیکشن میں اس جماعت کو ووٹ دوں گا جس کے پاس معاشی بحالی کا پلان ہوگا: انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد: انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا، آئندہ الیکشن میں ضرور ووٹ کاسٹ کرنے جاؤں گا، اس جماعت کو ووٹ دوں گا جس کے پاس معاشی بحالی کا پلان ہوگا۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اکثر بے سروپا خبریں پھیلائی جاتی ہیں، تعمیری تنقید کا خیر مقدم کرتے ہیں، آزادی اظہار رائے کے نام پرغلط خبریں پھیلانا افسوسناک ہے، فلسطین کے حوالے سے ہماری خارجہ پالیسی پہلے دن سے واضح ہے، مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام 2 ریاستوں کے قیام میں موجود ہے، انتہا پسندی کا قلع قمع کیا جائے گا۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد سیاسی کردار ادا کرتا رہوں گا، ماضی میں انتظامی امور پر توجہ نہ دینے سے اسمگلنگ، مہنگائی جیسے مسائل پیدا ہوئے، کوشش ہے ایسے کام کرجائیں جو آئندہ حکومتوں کیلئے مثال ہوں، حکومتوں کا کام تمام شعبوں کیلئے مؤثر پالیسی سازی ہے، صوبوں کے ذمہ واجبات ہیں وہ ادا نہیں کررہے، ایک سرکاری ادارہ دوسرے کو واجبات ادا نہیں کررہا، گردشی قرض میں خوفناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے ابتدائی حلقہ بندیوں کی منظوری دیدی
ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نگراں حکومت کی ترجمانی نہیں کررہے، مولانا فضل الرحمان کی الیکشن کے حوالے سے اپنی رائے ہے، الیکشن کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی مشاورت سے نہیں کرنا، انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کی مشاورت سے کیا جائے گا، الیکشن کمیشن اپنا آئینی کام بھرپور انداز میں کررہا ہے، الیکشن کمیشن جلد انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے گا۔
نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی چیلنجز اچانک نہیں بنے، حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں، آئندہ الیکشن میں ضرور ووٹ کاسٹ کرنے جاؤں گا، اس جماعت کو ووٹ دوں گا جس کے پاس معاشی بحالی کا پلان ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












