یاسر حسین کا ترکش اداکار سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں پر طنز

کراچی: پاکستانی اداکار یاسر حسین نے ترکیہ کے مقبول ترین ڈرامے کورولش عثمان کے مرکزی اداکار بوراک اوزچیوت سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں پر طنز کے تیر چلادیے۔
یاسرحسین نے سوشل میڈیا پر بیان میں پاکستانی اداکاروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ خدا کی قسم میں نے اتنا میک اپ کاسمیٹک کی دکان پر نہیں دیکھا جتنا ترکیہ کے مشہور اداکار بوراک اوزچیوت سے ملنے والے پاکستانی اداکاروں نے کیا ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈرامہ کورولوش عثمان کے مرکزی اداکار کراچی پہنچ گئے، ویڈیو وائرل
ان کہنا تھا کہ سب پاکستانی اداکار سفیدی میں اس بھائی ( بوراک اوزچیوت ) سے بھی سفیدی میں دو ٹون اوپر تھے۔
خیال رہے کہ ترکیہ کی عالمی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز ’کورولش عثمان‘ میں ’عثمان‘ کا کردار نبھانے والے بوراک اوچیوت نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












