منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

پنجاب میں کورونا دور کے طرز کا لاک ڈاؤن لگنے کا امکان

10 اکتوبر, 2023 16:09

لاہور: پنجاب میں بڑھتی اسموگ کے تدارک کیلئے لاک ڈاؤن اور ناکہ بندی کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں اسموگ میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ لاہور میں غیر معمولی ٹریفک ہے جب کہ فیکڑیوں کا دھواں اسموگ میں صرف 7 فیصد اضافے کا موجب بنتا ہے۔

تاہم اسی ضمن میں صوبے میں اسموگ کے تدارک کے لیے لاک ڈاون اور ناکہ بندی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تجویز کے پیش نظر میں پنجاب میں پیر، منگل اور بدھ کو سب سے زیادہ اسموگ ہوتا ہے لہٰذا نگران پنجاب حکومت کی جانب سے بدھ کو مکمل شٹر ڈاؤن حتیٰ کہ مارکیٹیں، اسکول، کالجز اور فیکٹریاں بھی بند کرنیکا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو اسموگ ایپ بنانے کا حکم

ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری دفاتر میں بدھ کے روز آدھے ملازمین کام کریں گے جب کہ ہفتہ اتوار کو کورونا لاک ڈاؤن کی طرح شہر میں ناکے لگانے اور قانون کے خلاف کام کرنے والی فیکڑیوں کو بند اور بھاری جرمانے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔