منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

اگر ہمارا حق مارا جائے گا تو پھر بتائیں گے ہماری طاقت کیا ہے: مولانا فضل الرحمان

10 اکتوبر, 2023 17:15

ملتان: مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ جب ہماراحق مارا جائے گا تو پھر بتائیں گے ہماری طاقت کیا ہے، دھاندلی کراکر اگر ہمیں روکا جائے گا تو سڑکوں پر ہوں گے۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا جدوجہد آزادی کیلئے علمائے کرام نے بھی عظیم قربانیاں دیں، آئین کی تشکیل اور قانون سای میں علمائے کرام نے اہم کردار ادا کیا، انگریزوں کی کوشش تھی کہ علما کو احساس کمتری میں مبتلا کردیا جائے، برصغیر میں انگریز حکومت کی کوشش تھی علما کو سیاست سے دور رکھا جائے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ روزانہ کوئی نئی جماعت یا شخصیت ایک آئیڈیل نعرہ دیتی ہے، عوام ان سے امیدیں وابستہ کرلیتی ہیں، یہ بھی نہیں سوچا جاتا کہ ان کے پیچھے کون ہیں، جب ہماراحق مارا جائے گا تو پھر بتائیں گے ہماری طاقت کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرا مخالف قید میں ہو اور اسکے خلاف تقریریں کروں مزہ نہیں آتا: مولانا فضل الرحمان

ان کا کہنا تھا کہ سروے کرنے والے وہاں جاتے ہیں جہاں مطلوبہ ذہنیت کے لوگ درکارہوتے ہیں، سروے کرنے والے مسجد کے قریب کیوں نہیں لوگوں کی رائے پوچھتے، حکومتی معاملات میں بھی علمائے کرام نے بہترین کام کیا، جے یو آئی ف نے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی، ملین مارچ نے جے یوآئی کو بڑی سیاسی قوت ثابت کیا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دھاندلی کراکر اگر ہمیں روکا جائے گا تو سڑکوں پر ہوں گے، نواز شریف ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے پیچھے نہیں ہٹے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔