منگل، 23-جون،2026
منگل 1448/01/08هـ (23-06-2026م)

ہم نے سیاست کے بجائے ریاست کو بچایا اور پی ٹی آئی نے اسے برباد کیا: شہباز شریف

12 اکتوبر, 2023 17:45

لاہور: شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ریاست کو بچایا، سیاست کی پرواہ نہیں کی، اگر ریاست نہ بچتی تو سب کی سیاست دفن ہوجانی تھی۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کا پنجاب تاجر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کا وطن واپسی پر تاریخی استقبال کیا جائے گا، 28اکتوبر 1998 کو پاکستان ایٹمی قوت بنا، نواز شریف کے دور میں ملک نے ترقی کی، آج کے دن نواز شریف کی حکومت کو مارشل لا کے ذریعے ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی وطن واپسی اتحاد اور معاشی مضبوطی کی طرف اہم قدم ثابت ہوگی: شہباز شریف

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان دوبارہ ترقی کرے گا، نواز شریف نے لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ کیا، نواز شریف نے قوم کو موٹر ویز اور میٹرو بس کا تحفہ دیا، نواز شریف کی قیادت میں بیشتر ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، نواز شریف کا ترقی کا سفر 2018 میں روک دیا گیا، جب نواز شریف کا سفر روکا گیا تو پاکستان کی مشکلات بڑھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ریاست کو بچایا، سیاست کی پرواہ نہیں کی، اگر ریاست نہ بچتی تو سب کی سیاست دفن ہوجانی تھی، پی ٹی آئی حکومت نے ریاست کو برباد کیا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔