منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

نوازشریف آرہا ہے، معاشی بحالی کا حل بھی ساتھ لارہا ہے: مریم نواز

13 اکتوبر, 2023 16:49

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف آرہا ہے، معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے۔

چیف آرگنائزر (ن) لیگ مریم نواز نے حلقہ این اے 134 کی یونین کونسل کے عہدیداروں سے ملاقات کی، ملاقات میں پارٹی رہنماؤں، کارکنوں سے 21اکتوبر کی تیاریوں پر مشاورت ہوئی۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت میں صرف نوازشریف اہل قرار پائے ہیں، مہنگائی سے نجات دلانے میں نوازشریف کے سوا سب نااہل ثابت ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف پاکستان کو معاشی قوت بنانے آرہے ہیں: مریم نواز

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف آرہا ہے، معاشی بحالی کا حل ساتھ لارہا ہے، نوازشریف وزیراعظم تھے تو آٹا، گھی، چینی سب سستی ملتی تھی، مہنگائی کو ایک ہی شخص نے ختم کیا وہ ہے نواز شریف۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔