منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

نوازشریف وطن واپسی پر ملکی ترقی کا ایجنڈا دیں گے: مریم اورنگزیب

14 اکتوبر, 2023 10:16

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کا نسخہ صرف نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف وطن واپسی پر ملکی ترقی کا ایجنڈا دیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمات بنائے، ہم آج بھی جھوٹے مقدمات میں پیش ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف آرہا ہے، معاشی بحالی کا حل بھی ساتھ لارہا ہے: مریم نواز

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، پی ٹی آئی دور میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح پر تھی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف جب اقتدار میں آئے تو مہنگائی کا خاتمہ ہوا، ملکی ترقی کا نسخہ صرف نوازشریف کے پاس ہے، نوازشریف وطن واپسی پر ملکی ترقی کا ایجنڈا دیں گے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔