منگل، 23-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

تربت: سیٹلائٹ ٹاؤن میں فائرنگ، 6 مزدور جاں بحق، 2 زخمی

14 اکتوبر, 2023 10:27

تربت: سیٹلائیٹ ٹاؤن کے ایک مکان میں فائرنگ سے 6 مزدور جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، مزدوروں کا تعلق پنجاب کے علاقے ملتان اور نارووال سے تھا۔

پولیس کے مطابق تربت میں فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی مزدوروں تعمیراتی کام کے سلسلے میں موجود تھے، مزدور مقامی ٹھیکیدار نصیر احمد کی رہائش گاہ میں سوئے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: پر اسرار فائرنگ سے بچی کی ہلاکت کا معمہ حل، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دہشت گردی کا شاخسانہ لگتا ہے۔

پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے اور اس نے واقعے کی تفتیش شروع کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تربت فائرنگ واقعے میں جاں بحق افراد کی شناخت رضوان، شہباز، وسیم، شفیق احمد، محمد نعیم اور سکندر کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ سے زخمی افراد میں غلام مصطفیٰ اور توحید شامل ہیں۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔