پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

لاہور میں وقفے وقفے سے بارش، نشیبی علاقے زیر آب آگئے

15 اکتوبر, 2023 12:58

لاہور: ائیرپورٹ، علامہ اقبال ٹاؤن، سبزہ زار اور سمن آباد سمیت مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

مختلف علاقوں میں بارش کے باعث فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

لاہور میں موسم کی خرابی کے سبب علامہ اقبال ائیرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ میں دشواری کے باعث پی آئی اے کی باکو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 160 کو ملتان کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 18 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ 17 اکتوبر تک لاہور، ملک بھر میں بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: موسلادھار بارش کے باعث مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے

دوسری جانب محکمہ ماحولیات کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی ہوئی ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 127 اے کیو آئی ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور 17 ویں نمبر پر آگیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔