سکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کا اہم سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) عبد المجید بریگیڈ کا اہم سرغنہ اور اس کا ساتھی ہلاک ہوگیا۔
سکیورٹی فورسز نے بی ایل اے کے دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کردیا گیا۔
ہلاک دہشتگرد صدام حسین مسلم، گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا جاتا تھا، آپریشن کے دوران دہشتگرد صدام حسین کا ایک اور ساتھی مقصود بھی مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: سی ٹی ڈی نے مطلوب دہشتگردوں کے سر کی قیمت کیساتھ تیسری فہرست جاری کردی
خیال رہے کہ عبدالمجید بریگیڈ خواتین کو خودکش حملوں کے لیے استعمال کرنے سمیت دہشتگردوں کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










