‘آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں’، عاطف اسلم کا فلسطینیوں کی حمایت میں پیغام

لاہور: معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پر پیغام جاری کردیا۔
غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا آج 9 واں روز ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری جاری ہے۔
تاہم عاطف اسلم نے فلسطینیوں کے حق میں انسٹاگرام ا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں معصوم جانوں کے ضیاع کا غم ہے، آئیں مل کر ساتھ کھڑے ہو جائیں۔
عاطف اسلم کا کہنا تھا کہ فلسطین میں زخمیوں کے علاج اور قیام امن کیلئے دعا گو ہیں، اللہ رحم فرما۔
اس پوسٹ پر جہاں عاطف اسلم کے مسلمان مداحوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے آواز اُٹھائی تو وہیں بھارتی صارفین گلوکار کا یہ پیغام دیکھ کر آگ بگولا ہوگئے اور شدید تنقید کرتے ہوئے عاطف اسلم کو انسٹاگرام سے اَن فالو کرنا شروع کردیا ہے۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جارحیت پر مشہور شخصیات کی خاموشی بھی ’دہشتگردی‘ ہے: باکسر عامر خان
خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر 9 ہزار714 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی اکثریت میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












