پیر، 22-جون،2026
پیر 1448/01/07هـ (22-06-2026م)

بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی پڑتی ہے: فیصل قریشی

19 اکتوبر, 2023 15:04

کراچی: فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ بالی وڈ سے میری بنتی نہیں ہے، بھارت میں فلمز ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کو گندا کریں آپ آئی ایس آئی کو گندا کریں، یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی اداکار بھارت میں نام کما سکتا ہے لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے نامور اداکار اداکار فیصل قریشی فریحہ الطاف کے ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جس دوران میزبان نے ان سے بالی وڈ میں کام نہ کرنے کی وجہ پوچھی؟

اس کے جواب میں اداکار نے کہا کہ بالی وڈ سے میری بنتی نہیں ہے کیوں کہ میرے دل میں جو ہے میں کہہ دیتا ہوں، میری اسی عادت کی وجہ سے میرے بھارتی مداح مجھ سے ناراض بھی ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا ہر چیز میں بائیکاٹ کیا جائے : اداکار فیصل قریشی

انہوں نے کہا کہ اگر اس وقت کسی بھی اداکار کو بھارت میں اپنی فلم ہٹ کرنی ہے تو پاکستان کو گالی دینی ہوگی، شاہ رخ خان کی فلموں کو پاکستان میں ہر طرح سے سپورٹ ملا لیکن پھر شاہ رخ خان نے بھی وہی کیا، بھارت میں فلمز ہٹ کرنے کیلئے پاکستان کو گندا کریں آپ آئی ایس آئی کو گندا کریں، یہی وہ چیزیں ہیں جن سے کوئی اداکار بھارت میں نام کما سکتا ہے لیکن یہ سب چیزیں دیکھ کر تکلیف ہوتی ہے۔

فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ جو سلوک بھارت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہوا پاکستان میں ایسے کسی بھارتی کے ساتھ سلوک کا کوئی واقعہ نہیں ملے گا کیوں کہ پاکستانی گھر آنے والے کیلئے دل کھول دیتے ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔