آج اگر نواز شریف وزیراعظم ہوتے تو فلسطینی عوام کیلئے بھر پور آواز اٹھاتے: امیر مقام

پشاور: نواز شریف کا کہنا ہے کہ آج اگر نواز شریف وزیراعظم ہوتے تو فلسطینی عوام کیلئے بھر پور آواز اٹھاتے، پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا دلیرانہ فیصلہ نواز شریف کا ہے۔
مرکزی رہنما ن لیگ امیر مقام کا پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کا لیڈر ہے اور انہوں نے ہمیشہ ثابت کیا ہے، آج اگر نواز شریف وزیراعظم ہوتے تو فلسطینی عوام کیلئے بھر پور آواز اٹھاتے، جو لوگ پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں وہ نواز شریف کے پاکستان آنے پر خوش ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس میں نواز شریف کے وارنٹ معطل، ایون فیلڈ اور العزیزیہ میں بھی گرفتار نہ کرنے کا حکم
امیر مقام کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب نواز شریف کی حکومت آئی تو اس ملک کی کیا حالت تھی، دہشت گردی عروج پر تھی، لیکن نواز شریف نے سب پر قابو پایا، آئی ایم ایف کو 2016 میں نواز شریف نے گڈ بائے کیا تھا، نواز شریف کے دور میں 12 ہزار میگا واٹ بجلی کی پیداوار میں اضافہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا دلیرانہ فیصلہ نواز شریف کا ہے، پاکستان کا زوال 2017 میں نواز شریف کی نااہلی سے شروع ہوا، اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا گیا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












