شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، 3 سپاہی شہید

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگردوں سے شدید مقابلے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں میں حضرت زمان عرف خوارے ملا شامل تھا، ماراگیا دہشتگرد متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے شدید تبادلے میں وطن کے 3 سپوت (لانس نائیک تبس الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید) بھی شہید ہوئے۔
یہ بھی ہڑھیں: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، ایک میجر اور حوالدار شہید
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز وطن سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












